کاشتکاروں کو بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانیوالی موسم سرما کی سبزیوں کی فوری چھدرائی کی ہدایت

منگل 21 نومبر 2023 16:36

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2023ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانیوالی موسم سرما کی سبزیوں کی فوری چھدرائی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آلو، مٹر، ٹماٹر،پیاز، مولی، شلجم،گاجر،گوبھی،لہسن،سلاد،پالک، میتھی، پودینہ، دھنیہ کی فصل کی اگاؤکے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں تاکہ پودوں کو مناسب جگہ، روشنی‘خوراک مل سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصورمحمداکرم طاہرنے”اے پی پی“کوبتایا کہ لہسن کی ہموارزمین میں جبکہ مولی،گاجر،شلجم کی وٹوں،میتھی،دھنیا،پالک،سلاد،ساگ کی ہموار زمین ووٹوں دونوں پرکاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاجر‘ مولی‘شلجم‘مٹروغیرہ کی کاشت کے دوران اکثر اوقات بیج کا اگاؤ کم ہوتاہے، لہذاکاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے عام طورپر بیج کی مقدار زیادہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گھریلوپیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ انسانی صحت کو برقرار رکھنے اور بہتربنانے میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں