کاشتکار15دسمبر تک واک ان اور پست ٹنل میں کھیرے کی کاشت مکمل کرلیں،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت

جمعہ 1 دسمبر 2023 16:02

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) کاشتکار15دسمبر تک واک ان اور پست ٹنل میں کھیرے کی کاشت مکمل کرلیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کھیرے کی کاشت کے لئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب ضروری ہے اور کاشت سے پہلے زمین میں گوبرکی 10سے 15ٹن فی ایکڑ گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے ہوئے زمین کی مناسب تیاری بھی کرنی چاہئیے تاکہ اچھی پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وترآنے پر2 سے 3مرتبہ ہل چلانے اور سہاگہ دینے سے زمین اچھی طرح نرم وبھربھری ہوجاتی ہے جس سے بہترنتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں