باغبانوں کے پاس مناسب سہولیات نہ ہونے سے آم کی بہت بڑی مقدارضائع ہوجاتی ہے، محکمہ زراعت

پیر 4 دسمبر 2023 15:38

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) محکمہ زراعت نے باغبانوں کو آم کے درختوں پر موجودغیرضروری بور ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ باغبان حضرات فوری طورپر غیرضروری بورکاٹ کرختم کردیں اور درختوں کی جڑوں کے ساتھ تنے تک چونالگا نے کے علاوہ بروقت کھادکی فراہمی اور گوڈی بھی یقینی بنائیں تاکہ آم کے درختوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیساتھ ساتھ بہترپیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے”اے پی پی“کو بتایا کہ آم کے پودوں اور درختوں کی بہتر نگہداشت سے جہاں پودوں کو مختلف ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھاجاسکتا ہے وہیں پھل کی صحتمند فصل بھی حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان کے انتہائی خوش ذائقہ اور بھرپورلذت کے حامل آموں کی زبردست مانگ ہے لیکن باغبانوں کے پاس مناسب سہولیات نہ ہونے سے آم کی بہت بڑی مقدارضائع ہوجاتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں