سورج مکھی کی کاشت یکم جنوری سے31 جنوری تک مکمل کی جائے، محکمہ زراعت

منگل 2 جنوری 2024 16:18

سورج مکھی کی  کاشت یکم جنوری سے31 جنوری تک مکمل  کی جائے، محکمہ زراعت
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کے لئے سورج مکھی کی منظورشدہ اقسام کا اعلان کرتے ہوئے کاشت یکم جنوری سے شروع کرکے31جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصور محمداکرم طاہر نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ خانیوال،ملتان،وہاڑی،بہاولنگر،مظفرگڑھ، بہاولپور ،رحیم یارخاں اور ڈیرہ غازی خاں کے کاشتکار ہائبرڈ اقسام ہائی سن33،ہائی سن 39،این کے 278، ایف ایچ 331وغیرہ کی کاشت یکم جنوری سے شروع کرکے 31جنوری تک مکمل کرسکتے ہیں اور کاشت کے لئے بھاری میرازمین کے انتخاب سمیت شرح بیج کو 2 تا اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ رکھاجائے ۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں