جنوری کے مہینے میں زیادہ کوراپڑتاہے جبکہ بعض اوقات فروری کے مہینے میں بھی کوراپڑسکتاہے،محکمہ زراعت

جمعہ 19 جنوری 2024 14:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) محکمہ زراعت نے باغبانوں کو آم‘لیچی‘ پپیتا‘ کیلا‘ترشادہ پھلوں‘کاغذی لیموں‘لیمن کو کورے سے بچانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ کوراان سدابہار پودوں اور اسکے پھل کو بری طرح متاثر کرتاہے لہٰذاباغبان اس جانب خصوصی توجہ مرکوزکریں کیونکہ بعض اوقات پھلدار پودے کورے کیوجہ سے مکمل طورپر تباہ ہوجاتے ہیں اور زیادہ دھند میں پودوں کی ٹہنیاں بھی خشک ہوجاتی ہیں جس سے باغبانوں کو شدیدمالی نقصان کا سامناکرناپڑسکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراکرم طاہر نے”اے پی پی“کو بتایا کہ جنوری کے مہینے میں زیادہ کوراپڑتاہے جبکہ بعض اوقات فروری کے مہینے میں بھی کوراپڑسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ پھلدار پودوں کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کا انحصار ان کی مناسب دیکھ بھال پر ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سخت سردی‘ سخت گرمی‘ ژالہ باری اور آندھیوں سے باغات کے چھوٹے وبڑے پودے بری طرح متاثرہوتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں