شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے انقلابی اقدامات کئے ہیں ،ملک رشیداحمدخاں

بدھ 22 نومبر 2017 11:25

قصور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان زرعی ملک ہے اور شعبہ زراعت کو ترقی دینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انقلابی اقدامات کئے ہیں ،بالخصوص زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے کاشت کاروں کی رہنمائی کے تربیتی پروگرام اور جدید آلات کی فراہمی کے لئے اربوں روپے سبسڈی اوربلاسود قرضوں کی فراہمی کسان دوست پالیسیوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے ایک تقریب میں کاشتکاروں اورکسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشحال کسان روشن پاکستان پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مشن ہی ملک وقوم کی خدمت کرنا ہے اسی جذبہ کے تحت ہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں