کینولا اگائوخوشحال ہوجائومہم میں کسانوں کی جوش و جذبے سے شرکت

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:35

قصور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کینولا اگائوخوشحال ہوجائومہم میں کسانوں کی جوش و جذبے سے شرکت ان کی اس مہم میں گہری دلچسپی کا مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ کے کسان پیکیج کے ذریعہ شعبہ زراعت میں غیرمعمولی تبدیلیاں آئی ہیں اس پیکیج پر کسان نے گہرے اعتماد کا اظہارکیاہے۔محکمہ زراعت کے کسان کے مفاد میں شروع کئے گئے منصوبے وقت کا تقاضہ ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت وقتی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر انقلابی تبدیلیاں لانے کیلئے کثیرالمدت اور قلیل المدت منصوبوں پر کام کررہاہے۔ ماہرین نے مزیدکہا کہ کینولاکی کاشت پر 5000روپے فی ایکڑ سبسڈی سے کسان بھرپور فائدہ اٹھائیں‘کسان کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی وابستہ ہے‘کینولا اگائوخوشحال ہوجائومہم ابتداء میں ہی کامیاب ہوگئی ہے اورآئندہ چند دنوں میں اس مہم میں برقی انداز میں تبدیلی آئے گی۔ خادم اعلیٰ کسان پیکیج کے تحت سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ کیلئے رجسٹرڈ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت پر بذریعہ وائوچر 5000روپے ایکڑ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اس منصوبہ کے تحت رجسٹرڈ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت کیلئے 10 ایکڑ تک سبسڈی مہیاکی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں