پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری

منگل 9 جنوری 2018 15:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیاسورج مکھی کاشت کیلئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیاہے پہلے حصے میں بہاولپور رحیم یارخان خا نیوالملتانوہاڑی اوربہاولنگرشامل ہیںان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کاوقت31جنوری تک مقررکیاگیاہے دوسرے حصہ میں مظفر گڑھ ڈیرہ غازی خانلیہلودھراںراجن پوراوربھکرشامل ہیں، ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت10جنوری سے 10فروری تک مقررکیاگیاہے جبکہ قصور میانوالیسرگودھاخوشابجھنگساہیوالاوکاڑہفیصل آبادسیالکوٹگوجرانوالہلاہورمنڈی بہائوالدینشیخوپورہننکانہ صاحبنارووالاٹکراولپنڈیگجرات اور چکوال میں بہاریہ سورج مکھی کی کاشت کا وقت25جنوری سے فروری کے آخرتک مقررکیاگیاہے۔

۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں