این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام سلام ٹیچر ڈے کے حوالے تقریب کا انعقاد

پیر 15 اکتوبر 2018 16:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ملک محمد اشرف ، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی چوہدری اعجاز احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجو کیشن حافظ ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی شکیل احمد، فیڈر آفیسرز این سی ایچ ڈی ، فیڈر ٹیچر اور لٹریسی ٹیچرز نے شرکت کی ۔

تقریب میں ٹیچر کی عظمت پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس موقع پر مقررین نے فیڈرٹیچرز اور لٹریسی ٹیچرز کوتعمیری کردار ادا کرنے اور قوم کے بچوں کو کامیاب شہری بنانے کی ہدایت کی ۔بعدازاں بہترین کارکردگی کی حامل فیڈر ٹیچرز اور لٹریسی ٹیچر ز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں