ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کے امتحانی مراکز کے دورے‘تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 17 مئی 2022 13:26

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کے امتحانی مراکز کے دورے‘تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی نے گورنمنٹ ہائی سکول مصطفی آباد، اسسٹنٹ کمشنر قصور نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجو ایٹ کالج قصور، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج پتوکی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھاکشن میں قائم کردہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کو چیک کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹر کے انتظام و انصرام کو احسن انداز سے چلایا جائے اور کسی بھی قسم کی بدنظمی نہیں ہونی چاہیے۔ امتحانی مراکز میں بجلی کی بلا تعطل دستیابی، پنکھوں کے فعال، پینے کے صاف پانی اور پر سکون ماحول کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں