قصور میں حالات پھر سے کشیدہ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جنوری 2018 21:01

قصور میں حالات پھر سے کشیدہ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11جنوری2018ء) قصور میں حالات پھر سے کشیدہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں معصوم زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے واقعے کے بعد سے شہر کی فضاء تاحال سوگوار ہے۔ جبکہ شہر میں احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی بھی ہار بیٹھے تھے۔ اب جمعرات کی شب قصور کے حالات پھر سے کشیدہ ہوگئے ہیں۔ قصور میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں