ملزم عمران نے زینب کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر اپنے بستر میں بھی رکھا۔ والدہ کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جنوری 2018 13:44

ملزم عمران نے زینب کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر اپنے بستر میں بھی رکھا۔ والدہ کا انکشاف
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے زینب کی والدہ نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری سے مجھے سکون ضرور ملا ہے ، لیکن مجھے یہ سب قیامت لگ رہی ہے ۔ اس سے بڑھ کراور قیامت کیا ہو گی کہ ملزم ہمارے درمیان موجود تھا ، ہمارے ساتھ چلتا پھرتا رہا ، اور ہمیں علم تک نہیں ہوا۔ اس نے پانچ دن زینب کو اپنے پاس رکھا۔ میرا مطالبہ ہے کہ گرفتاری کے بعد اب تو ملزم کے ہاتھ ضرور کاٹ دیں ، تاکہ اس کی تکلیف آج سے ہی شروع ہو جائے۔

زینب کی والدہ نے حکومت پر برستے ہوئے کہا کہ وہ سیریل کلر کیوں بنا؟ کیونکہ حکومت نے خود اس کو سیریل کلر بنایا ،اسے سر عام سنگسار کر دینا چاہئیے ۔ زینب کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بچی کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس میں عمران کے ساتھ اس کی والدہ بھی شامل ہیں، میں مان ہی نہیں سکتی کہ ان کو علم نہ ہو کہ میرا بیٹا کیا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ سب دیکھتی تھیں ان کو سب معلوم تھا ۔

زینب کی والدہ کا کہنا تھا کہ یہ تک سننے میں آیا ہے کہ ملزم زینب کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر لے آیا اور وہ دو سے تین روز تک ان کے گھر میں رہی ، جب ملزم زینب کو اپنے گھر لایا تو زندہ نہیں تھی ،بلکہ مردہ تھی ،ہم نے یہی سنا ہے کہ عمران نے زینب کو مردہ حالت میں اپنے بستر میں رکھا ۔ زینب کی لاش ملنے کے بعد عمران کی دادی مجھ سے افسوس کرنے آئی تھٰیں اور مجھ سے کہا کہ عمران کی والدہ عدت میں ہے نہیں تو وہ بھی تعزیت کے لیے ضرور آتیں۔ ،زینب کی والدہ کا کہنا تھا کہ عمران کا خاندان یہاں نہیں ہے ، اگر اس کا خاندان یہاں ہوتا تو میں نےاس کے پورے خاندان کو خود مار دینا تھا۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں