پولیس نے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونیوالے 2بچوں کو پاکپتن سے برآمدکرلیا

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

قصور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) تھانہ الہٰ آباد پولیس نے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونیوالے 2بچوں سلمان اور کاشف کو پاکپتن سے برآمدکرلیا،والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دیں جبکہ سماجی حلقوںنے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ18 جولائی کو محلہ اسلام پورہ الہٰ آباد کے رہائشی محمد اکرم نے تھانہ الہٰ آبادمیں درخواست دی کہ سائل کا بیٹا کاشف عرف کاشی بعمر 11سال والدی سے جھگڑا کرکے گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا جس کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے، اسی طرح الہٰ آبادکے رہائشی محمد سلطان نے بھی الہٰ آباد پولیس کو بتایا کہ اسکا 10سالہ بیٹا سلمان گھر سے روٹیاں دینے کیلئے نکلا لیکن واپس نہیں آیا جس کو بھی نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے جس پر تھانہ الہٰ آباد پولیس نے دونوں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے اور بچوں کی بازیابی کیساتھ ساتھ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوقصور منتظر مہدی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی سربراہی،ایس ایچ او الہٰ آباد انسپکٹر مامون علی و دیگر پولیس افسران پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیموں نے دن رات کی محنت اور انتھک کوشش سے کاشف اور سلمان کو پاکپتن سے برآمد کرلیا گیا،دونوں بچوں نے پولیس کو بتایا کہ ہمیں کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ اپنی مرضی سے گھر سے گئے تھے، ایس ایچ او الہٰ آباد نے دونوں بچوں کو والدین کے حوالے کیاوالدین کی آنکھیں خوشی سے بھر آئیں،انہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی جبکہ علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او الہٰ آباد اورنکی ٹیم کوبہترین کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیا ،ڈی پی اوقصور منتظر مہدی نے کہا کہ والدین کو چاہیے کو وہ اپنے بچوں کیساتھ شفقت سے پیش آئیں انکی سرگرمیوں پر نظر رکھیں،بچوں کی پسند نا پسند کا خیال رکھیںجبکہ اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں