ایماندار اور قابل پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں،ڈی پی اوقصور

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے والے محنتی، ایماندار اور قابل پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں ایسے افسروں اور اہلکاروں کیلئے پرموشن کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف نے اپنے آفس میںسب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس افسران سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اشفاق حسین کاظمی،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد ،پی ایس او انسپکٹر حاجی محمد اشرف اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ڈی پی اوقصور ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اورڈی ایس پی لیگل نے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے رشید شہزاد اور منیر حسین کو بیجز لگائے ۔اس موقع پر ڈی پی اوقصور نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ڈاکوئوں ،مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں