ہلدی موسم گرماکی نفع بخش فصل ہے،محکمہ زراعت

اتوار 20 جنوری 2019 15:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ہلدی موسم گرماکی نفع بخش فصل ہے ،یہ سالن میں استعمال کرکے ذائقہ کو بہتربناتی ہے بلکہ حکماء کے خیال میں یہ خون کو بھی صاف کرتی ہے‘ ہلدی کیلئے مرطوب ومتعدل آب و ہوااچھی ہوتی ہے‘پنجاب میں ہلدی وسط اپریل تک بوئی جاسکتی ہے اورہلدی کی فصل جنوری میں برداشت کے قابل ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاہے کہ ہلدی کیلئے زرخیزمیرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہترہواچھی رہتی ہے جس کھیت میں ہلدی کاشت کرنا ہو ں اس میں ستمبرمیں برسیم کاشت کریں‘ برسیم کی پہلی 2 کٹائیاں فروخت کردیں تیسری کو کھیت میں ہل چلاکر دبادیں اور زمین کو اچھی طرح ہموارکرلیں ‘ہموار زمین پر 20 سے 25ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالیں اور زمین کو خوب تیارکریں کاشت سے پہلے کھیت میں 5بوری سپرفاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ کھاد فی ایکڑ بکھیرکر ہل چلائیں ایک ایکڑ کاشت کرنے کیلئے ہلدی کے گچھوں میں سے 600 سے 700 کلوگرام ہلدی کی درمیان والی موٹی گھٹیاں چن لیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں