محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو سبزمرچ کی پنیری کی کاشت31اکتوبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 13 اکتوبر 2019 14:55

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سبزمرچ کی پنیری کی کاشت31اکتوبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکہاہے کہ مرچ کی پنیری کی کاشت کے لئے رواں ماہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نیز کمرشل بنیادوں پر کاشت کے علاوہ گھریلو سطح پر بھی عوام رواں ماہ کے دوران سبزمرچ کی پنیری کاشت کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ سبزمرچ کی پنیری کی کاشت کے لئے میرا‘ہلکی میرا اور ایسی زمین کا انتخاب کیاجائے جہاں پانی کا اچھا نکاس موجود ہو۔

انہوں نے بتایا کہ زمین کی تیاری سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈیڑھ من فی مرلہ کے حساب سے ڈالنے کے بعد زمین میں ایک میٹرچوڑی کیاریاں بناتے ہوئے 4سی5مرلہ میں 2سے 3انچ تک لائنوں کے درمیانی فاصلہ پر آدھا کلوگرام بیج کاشت کرناچاہئیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں