فاسفورس کھاد کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھرپور اضافہ کیاجاسکتاہے ،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت

اتوار 16 فروری 2020 13:15

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے کہاکہ فاسفورس کھاد کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھرپور اضافہ کیاجاسکتاہے نیز جن کاشتکاروں نے تاخیر سے گندم کی کاشت کی ہے اورانہوں نے فاسفورسی کھادکا استعمال نہیں کیایا ضرورت سے کم کھاد ڈالی ہے انہیں بھی چاہئیے کہ وہ فوری طورپر پہلے پانی پر ڈی اے پی ڈال دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگرکاشتکار اسے ڈرم میں گھول کر فرٹیلیشن کے طریقہ سے استعمال کریں تو پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی سی توجہ ‘کھادوں کا متوازن استعمال‘ جڑی بوٹیوں پر کنٹرول‘پانی کا بروقت استعمال گندم کی پیداوارکو 50فیصد بہتربنانے میں معاون ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار کپاس کی کاشت میں بہت جلدی نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں