قصور، پیاز دل کی بیماریوں کے لئے ازحد مفید، خون میں چکنے مادے پیداہونے نہیں دیتی، حکیم میاں لیاقت احمدعلی

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) پیازایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہے بالخصوص پیازنظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ‘ہیضہ سے موثرطورپر بچاتی ہے‘دل کی بیماریوں کے لئے پیاز اس لئے مفیدہے کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیداہونے نہیں دیتی‘ بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیازنہایت مفیدہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت وفزیشن آف ہربل میڈیسن قصور حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پیازکااستعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے ‘دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیاز استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ‘برص کے مرض میں پیازکوبطور علاج استعمال کروایاجاتاہے موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتاہے اور لو سے بچائو کا موثرذریعہ ہے ‘پیازمیں فینول اورفلیونائیڈزہوتاہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہایت مفیدہے‘ ہیضے سے بچائو کیلئے پیازکو سرکہ کیساتھ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں