تین رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:43

قصور۔29 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء) چھانگامانگا پولیس نے ڈکیتی ‘راہزنی کی وارداتیں کرنے والے تین رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کوگرفتارکرکے لاکھوں روپے کا چھیناگیا مال اوراسلحہ برآمد کرلیاہے، ایس ایچ او تھانہ چھانگامانگا راناسہیل نے گردہ بارے بریفنگ میں بتایا کہ مزمل عرف سخاوتی تین رکنی گروہ قصور‘فیصل آباد اور دیگرعلاقوں کی سڑکوں پر وارداتیں کرتاتھاانہوں نے بتایا کہ گروہ کے خلاف بیس سے زائد مقدمات درج ہیں‘جدیدطریقوں سے ملزمان کا سراغ لگاکر گرفتارکیاگیاہے، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں