قصور،2کوسٹروں کے ٹکرانے سے 6افرادجاں بحق 45 زخمی، 7کی حالت تشویشناک

تیزرفتاری کے باعث دونوں کوسٹریں آپس میں ایک دوسرے کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹکرانے سے فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرانے سے الٹ گئیں

منگل 19 نومبر 2019 17:11

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) بھلوسٹاپ کے قریب تیزرفتاری کے باعث2 کوسٹرزایک دوسرے کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹکرانے سے 6افرادجاں بحق جبکہ 45افرادزخمی ہوگئے‘7افرادکو شدید تشویشناک حالت میں لاہورجنرل ہسپتال ریفرکردیاگیا‘ریسکیو1122قصورنے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمنتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق کوسٹرنمبریLES/3554اور کوسٹرنمبریLES/7276قصور سے لاہور مسافرلیکرجارہی تھیں قصورکے نواح بھلوسٹاپ کے قریب تیزرفتاری کے باعث دونوں کوسٹریں آپس میں ایک دوسرے کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹکرانے سے فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرانے سے الٹ گئیں جس کے نتیجہ میں 3افرادعرفان ولدلیاقت‘ طارق ولد مجیداور چھجوخاں ولد رحمت موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3افرادواجدولد عبدالرشید‘محمد عزیزولد لطیف اورناصر ولد عاشق ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمیں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ کیوہسپتال قصور کے ترجمان اورریسکیو1122قصورکے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ 7افراداقبال‘ نذر‘ سکینہ بی بی‘ منظور‘خلیل‘ شوکت علی اور نعمان علی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا گیاہے جبکہ 38زخمیوں جن میںشوکت ولد عبدالغفار‘اسرارولد یونس‘عادل ولد برکت‘طارق ولد عبدالمجید‘نذیر ولد آس محمد‘کاشف ولدعاشق‘ طیب ولد نذیر‘وقاص ولدجان محمد‘ ابراہیم ولد نذرخاں‘ فہدولد اقبال‘ شفقت ولد عبدالغفار‘ طالب ولد اصغر‘عمران ولد عارف ‘آفتاب ولد غلام سرورودیگرکو ریسکیو1122قصورٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصور میں منتقل کیاجہاں وہ زیرعلاج ہیں۔پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں