قصور، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری نقدی ودیگرسامان سے محروم

ہفتہ 30 مئی 2020 15:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) قصور وگردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری نقدی ودیگرسامان سے محروم جبکہ ایک شخص ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔تفصیلات کیمطابق قصورکے نواحی گائوںتھہ شیخم میں نا معلوم چور حافظ تنویر کی کریانہ دکان کی دیوار پھاڑ کر دکان سے 4لاکھ کی رقم و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

پھولنگردینہ ناتھ قبرستان کے قریب ناکہ زن ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوارآصف علی کو اسلحہ کی نوک پر روک کر 51ہزار روپے کی نقدی اورموٹرسائیکل چھین لی اسی طرح تھانہ بی ڈویژن قصورکے علاقہ موچی پورہ میں موٹرسائیکل سوارآصف اوراسکے ساتھی اللہ دتہ کو اسلحہ کی نوک پر روک کر 40 ہزار روپے کی نقدی اور2موبائل فونز چھین لئے۔متااڈہ کے قریب دوڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار تنویر اور غلام عباس سے د س ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے تنویر کو زخمی کر دیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں