قصور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

جمعہ 20 مئی 2022 14:53

قصور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عزیز امیر کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں قومی انسداد پولیو مہم 23سے 27مئی 2022تک جاری رہے ہے جس کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ہے تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 6ہزار 734بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ مہم کی کامیابی کیلئے 1882موبائل ٹیمیں، 131فیکسڈ ٹیمیں، 74ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تا ہم 117سپروائزرزاور 382ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 4ہزار542پولیو ورکرز بھی ڈیوٹی دینگے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عزیز امیر نے متعلقہ افسران کوپولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تمام علاقوں میں ٹیمز کی پہنچ کو ممکن بنانے کیلئے تیار کردہ میپ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ تمام محکمہ جات ملکر کام کریں تا کہ مہم کے سوفیصد نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں