ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر صدارت اجلاس،کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

اتوار 3 دسمبر 2017 14:41

قصور۔3دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122قصورڈاکٹر فرزندعلی نے اداریکی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا ۔اس کا مقصد ایمرجنسی ریسپانس کیلئے بہتر ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسکی کارکردگی کو مزیدبہتربناناہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122قصورنے نومبر کے مہینے میں 1062ریسکیوآپریشنز میں 1166ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 113افرادکو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 36افرادمختلف حادثات میں جاں بحق ہوگئے جبکہ 1017افراد ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے کو ہسپتال منتقل کیا اس دوران سروس نے اپنا سات منٹ سے کم اوسط ریکارڈ ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا ہے۔

نومبرکے مہینے میں قصورمیں آگ کے 18حادثات میں بروقت کارروائی اور جدیدطرز پرفائرفائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچایا گیا جس سے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہوا اسکے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایات کیمطابق عوام الناس کو بہتر میڈیکل سہولیات‘ مفت ایمبولینس سروس کے تہت ضلع قصورمیں ریسکیو 1122 نے نومبرکے مہینے میں کل607مریضوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں مفت منتقل کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں