حکومت عوام کی بے پناہ خدمت جاری رکھے ہوئے ہے‘ پیرعمران ولی شاہ

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:43

قصور۔29 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء)قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین ومشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر سید پیرعمران احمدولی شاہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اپنے دورِاقتدارمیںعوام کی بے پناہ خدمت کی‘ عوام کوصفائی ستھرائی جیسی سہولیات انکی دہلیزپر فراہم کی جارہی ہیں،اس کے علاوہ پاکستان میں لاتعدادریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا قیام‘ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصورمیںسابق چیئرمین بلدیہ قصورملک محمدعاشق کی وفات پر ان کی رہائش گاہ کھارا روڈ قصورمیں رسم قل کی ادائیگی کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنی شاندارکارکردگی کی بناء پر آئندہ انتخابات میں پھردوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی اور ملک و قوم کی خدمت کا سفر جاری وساری رکھے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں