تنظیم سازی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، شگفتہ شیخ

ہفتہ 30 دسمبر 2017 13:20

قصور۔30 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین لاہورڈویژن کی نائب صدروسابق ایم پی اے قصور محترمہ شگفتہ شیخ نے کہا ہے کہ تنظیم سازی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح فرضی نہیں بلکہ متحرک خواتین مسلم لیگ(ن) کی ممبر سازی کا کام مکمل کرکے باقاعدہ ممبر بن رہی ہیں اسی طرح میرٹ پر عہدیداران بنائی جائیںگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی قصور میں تنظیم سازی کے حوالے سے مختلف یونین کونسلوں کی ورکرز خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر انور بی بی، ضلعی نائب صدر فوزیہ بی بی دیگر موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں خواتین ذوق و شوق سے ممبربن رہی ہیں کیونکہ مسلم لیگ(ن) میں عورتوں کو ان کا جائز مقام دیا جاتا ہے اور خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ پارٹی کو متحرک رکھنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ خواتین کی محبت سے مسلم لیگ(ن) کی عوام میں جڑیں مضبوط ہیں اسی لیے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجو نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے نکالنی مشکل ہو گئی ہے۔ محمد نواز شریف ، محمد شہباز شریف نے پاکستانی سیاست میں اپنا مقام پیدا کیا ہوا ہے ۔جس کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں