کپاس پیدا کرنے والے دنیاکے بڑے ممالک میں کپاس کی پیداوارکم ہوگئی

ہفتہ 30 دسمبر 2017 13:21

قصور۔30 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء)کپاس پیدا کرنے والے دنیاکے بڑے ممالک میں کپاس کی پیداوارکم ہوگئی۔ اس سال بھارت میں گزشتہ سال کی نسبت 12ملین ہیکٹر رقبہ کی بجائے 11.3ملین ہیکٹر رقبہ پر کپاس کاشت ہوئی۔

(جاری ہے)

چین میں روئی کی درامد کے حجم میں 10فیصد اضافہ ہوااسی طرح دنیامیں روئی کاسب سے بڑا درامد کنندہ بنگلہ دیش میں بھی روئی کی کھپت میں 5فیصد اضافہ ہوا۔پاکستانی کپاس کی دنیابھرمیں مانگ میں اضافہ ہواہے۔ کسان اگر محکمہ زراعت کے آف سیزن مینجمنٹ فارمولے پر عمل کرے تو آئندہ سال کپاس کی بہترپیداوارحاصل کرسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں