قصور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون، 11اشتہاریوں سمیت 28جرائم پیشہ افراد گرفتار

ہفتہ 30 دسمبر 2017 17:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2017ء) پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قماربازوں کے خلاف جاری سپیشل کریک ڈائون کے دوران11اشتہاریوں سمیت 28جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 6افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے گزشتہ روز ضلع بھرکے مختلف مقامات کاروائیاں کیں ،جس کے دوران قتل ،ڈکیتی ،رابری ، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 11خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،10منشیات فروشوں کے قبضہ سی55بوتل شراب اور4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی،اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کے قبضہ سی4پسٹل اور 3پمپ ایکشن برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر6 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں