ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او پھول نگر اورکانسٹیبل کو کرپشن الزامات پر معطل کر دیا

اتوار 7 جنوری 2018 12:46

قصور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء) ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد نے ایس ایچ او پھول نگر صدر سب انسپکٹر ادریس چدھڑ اور کار خاص کانسٹیبل عرفان کو کرپشن اور دیگر سنگین الزامات پر معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے رپورٹ دی تھی کہ ایس ایچ او پھول نگر صدر سب انسپکٹر ادریس چدھڑ اپنے کار خاص کانسٹیبل عرفان کے ذریعے مالی کرپشن کرتا ہے۔انکوائری کے دوران کرپشن ثابت ہونے پر ڈی پی اوقصورنے سب انسپکٹرادریس چدھڑاورکانسٹیبل عرفان کو معطل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں