حلقہ این ای141 میں سوئی گیس کی فراہمی، نئے ہائی سکولزکا آغاز اوردیہات میں کارپٹ روڈز تعمیر کروادیئے گئے، رانا محمد اسحاق خاں

بدھ 10 جنوری 2018 11:00

قصور۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی رانامحمد اسحاق خاں نے کہا ہے کہ حلقہ این ای141کے ہرگائو ں میں سوئی گیس‘50 نئے ہائی سکولزاور درجنوں دیہاتوں میں کارپٹ روڈز تعمیر کروادیئے گئے ہیں اورحلقہ کے ہرگائوں میں کروڑوں روپے کے فنڈزسے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بھیڈیاں تا اٹاری کرم سنگھ‘کھڈیاں روڈتادوبلی گائوں پختہ سڑک اور گندیاں سے چک17,18,16تک کارپٹ روڈکی افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این ای141کے عوام کی خدمت کرنامیرامشن ہے‘2013ء کے انتخابات میں عوام سے کیاگیا ایک ایک وعدہ پوراکیا ہے اورآئندہ بھی ترقی کا یہ سفرجاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا دورِاقتدار ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائے گا موجودہ دورمیں جتنے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں