قصور ،ْپتوکی سے چھٹی جماعت کے طالب علم کی لاش برآمد

جمعرات 11 جنوری 2018 20:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) تحصیل پتوکی سے چھٹی جماعت کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔گزشتہ روز قصور میں 7 سالہ بچی زینب کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔زینب کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد شہر بھر میںاحتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا قصور میں ایک اور کمسن کو قتل کیے جانے کا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں تحصیل پتوکی سے چھٹی جماعت کے طالب کی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

چھٹی جماعت کا طالب علم شرق عرف بوبی تین روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا ہوا تھا، بچے کے اغوا ہونے کی اطلاع اس کے والدین نے جب پولیس کو دی تو پولیس نے رشتے داروں میں تلاش کرنے کا کہا اور کوئی کارروائی نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق بچے کی لاش نواحی گاؤں ڈھولن چک نمبر 27 میں کسانوں کو کھیتوں سے ملی جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی۔پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کی گردن پر نشانات پائے گئے ہیں جس سے اسے گلا دبا کر قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں