گیس سلنڈرپھٹنے واقعات میں بہن بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق 4زخمی

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:38

قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) قصورمیںگیس سلنڈرپھٹنے کے 2واقعات میں بہن بھائیوں سمیت 4افرادہلاک اورچارشدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ سنتوک سر میں علی احمد اور اس کی ہمشیرہ نازیہ بی بی جس کی ٹھیک ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی گھرمیں کھانا تیار کررہے تھے کہ اچانک گیس سلنڈرپھٹ گیا جس کی زدمیں آکر بہن‘بھائی سمیت گھرکے دیگر افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیںریسکیو1122کی ٹیم نے ہسپتال پہنچایا تو وہاں جاکر علی احمد اورنازیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے اسی طرح بستی قادرآبادمیں بھی ایک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث کھانا پکانے والے جواں سالہ آسیہ بی بی اور اسکا بھائی رضا جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی اور انہیں ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچایا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں