پنجاب میں لیچی کی سالانہ پیداوار2982 ٹن تک پہنچ گئی

اتوار 14 جنوری 2018 14:13

قصور۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پنجاب میں لیچی کی سالانہ پیداوار2982ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کے زیرکاشت رقبے میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے اور یہ رقبہ 487 ہیکٹرز سے بھی تجاوز کرگیاہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ لیچی کا پودا ایسی زمین پر جوگہری‘ میرااورنمی قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو میں خوب افزائش پاتاہے۔ لیچی ایک لذیزپھل ہے جس کا پودا گھنا‘زمین کی طرف جھکا ہوا اور گہرا سبز ہوتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ لیچی کے پودے کی اونچائی عام طورپر 5سے 7میٹرتک ہوتی ہے مگر بعض موزوں علاقوں میں یہ اونچائی 13میٹر تک بھی ریکارڈکی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیچی کا پھل سے لداہوا پوداانتہائی خوبصورت منظرپیش کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں