محکمہ زراعت پنجاب نے سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری کردیا

اتوار 14 جنوری 2018 14:13

قصور۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیا‘سورج مکھی کاشت کیلئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیاہے پہلے حصے میں بہاولپور‘ رحیم یارخان ‘خا نیوال‘ملتان‘وہاڑی اوربہاولنگرشامل ہیں‘ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کاوقت31جنوری تک مقررکیاگیاہے ‘دوسرے حصہ میں مظفر گڑھ‘ ڈیرہ غازی خان‘لیہ‘لودھراں‘راجن پوراوربھکرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت10جنوری سے 10فروری تک مقررکیاگیاہے جبکہ قصور میانوالی‘سرگودھا‘خوشاب‘جھنگ‘ساہیوال‘اوکاڑہ‘فیصل آباد‘سیالکوٹ‘گوجرانوالہ‘لاہور‘منڈی بہائوالدین‘شیخوپورہ‘ننکانہ صاحب‘نارووال‘اٹک‘راولپنڈی‘گجرات اور چکوال میں بہاریہ سورج مکھی کی کاشت کا وقت25جنوری سے فروری کے آخرتک مقررکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں