قصور،ائیونڈ روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوچکی ، گہرے گڑھوں کی وجہ سے روزانہ حادثات معمول بن گئے

پیر 15 جنوری 2018 21:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) قصور رائیونڈ روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوچکی ہے سڑک پر گہرے گڑھے بن چکے ہیں جن کی وجہ سے روزانہ حادثات معمول بن گئے ہیں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہاہے لیکن حکمران عوام کے اس بڑے مسلئہ پر غافل ہیں منتخب نمائندگان نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔ قصور لاہور روڈ اوررائیونڈ لاہور روڈ کے بعد رائیونڈ قصور روڈ سب سے اہم اور مصروف روڈ ہے جہاں سے بڑی تعداد میں ہیوی ٹریفک لوڈر ٹرک، ٹریکٹر ٹرالیاں اور چھوٹی گاڑیاں گرزتی ہیں سنگل سڑک اور رش زیادہ ہونے کی وجہ سے سڑک کو پیدل کراس کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع سے معلوم ہواہے کہ سڑک پر ٹریفک کے رش اور سٹرک کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے 10سال پہلے محکمہ ہائی ویز قصورنے سرک کی تعمیر کے لیے فز یبلٹی رپورٹ تیار کی تھی لیکن فائل افسران کی ٹیبل سے آگے نہ بڑھ سکی اور آخر کا ر بڑی الماریوں میں چھوٹی فائل گم ہو گئی جس روڈ کو 10سال قبل ڈبل روڈ بن جانا چاہئے تھا اس کی آج بھی کسی کو خبر نہیں علاقہ کی سماجی شخصیات جن میں رائے محمد یوسف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ہارون خان، وقار بھٹہ و دیگر کا کہنا ہے کہ علاقہ کے MNAاورMPAنے سابقہ الیکشن 2013 میں بھی عوام سے وعدے کئے مگر نئی سڑک کی تعمیر تو درکنار مناسب طریقہ سے رپیئرنگ تک نہ ہو سکی اب پھر الیکشن نزدیک ہے تو ایک بار پھر سڑک کی تعمیر کے دعوے کیے جانے لگے ہیںساڑھے چار سال تو کچھ نہ کیا اب پھر عوام کو بے وقوف بنانے لگے ہیں اخباری بیانات کے ذریعے MNAاورMPA صاحبان عوام کونئی سڑک کے سپنے دیکھانے لگے ہیں جبکہ حقیقت میں کچھ نہیں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جوپنجاب میں سڑکیں بنوانے میٹروبس اور اورنج ٹرین کے حوالے سے عالمی سطح پرایک پہچان رکھتے ہیں جنہیں اڑتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے راجہ جنگ کے نزدیک اینٹوں والے بھٹہ پر ایک چھوٹا بچہ کام کرتا نظر آ جاتا ہے اور ہیلی کاپٹر وہیں اتارنے کا حکم صادر ہوتا ہے اور حکومتی خرچے پربچے کی تعلیم و تربیت کا فوری انتظام کیا جاتا ہے حیران کن بات ہے کہ ایسے وزیر اعلیٰ کی نظروں سے اُسی جگہ سے گزرنے والی ٹوٹی پھوٹی سڑک کیسے بچ گئی جبکہ خبروں کے ذریعے، ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے، محکمہ روڈ کے اعلیٰ افسروں کے ذریعے بھی اپنی آواز کو وزیر اعلیٰ صاحب تک پہچانے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے قومی و صوبائی اسمبلی کے پلیٹ فارم پر اس اہم مسئلہ کو نہ اٹھانے کے حوالے سے حلقہ کے ممبران کی کوئی اپنی سیاسی مجبوریاں ہونگی فنڈز کا سڑک پہ لگ جانے کا خدشہ ہوگا لیکن مجبور عوام کا کیا قصور ہے جو مسلم لیگ کو ووٹ دیتے ہیں دفاعی لحاظ سے بھی رائیونڈ قصور روڈ کو خاص نگاہ سے دیکھا جاتاہے سڑک کا دورویہ بننا نہ صرف دفاعی لحاظ سے بلکہ علاقہ کی عوام کی بھی اہم ضرورت ہے جس پر فی الفور عمل درآمد شروع ہو جانا چاہیے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں