پنجاب یونیورسٹی کے سماجی و نفسیاتی ماہرین کے وفدکا قصورکادورہ، بچوں اوراساتذہ کو جنسی تشددکے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہ کیا

منگل 16 جنوری 2018 10:50

قصور۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر زکریاذاکرکی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی کے سماجی و نفسیاتی ماہرین پر مبنی محققین کے ایک وفد نے قصورکادورہ کیا، پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین بشمول محمدارشد عباسی‘عالیہ خالد‘سعدیہ شعیب اور طلباء وطالبات نے قصورکے مختلف سکولوں اورکالجوں کا دورہ کیا اوربچوں اوراساتذہ کو بچوں پر جنسی تشددکے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر محققین نے موجودہ حالات کا بھی جائزہ لیا،اپنے دورے کے دوران وفدنے ڈپٹی کمشنرقصور‘ چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن ‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں