چارہ جات کی فراہمی کے منصوبہ پر کام شروع

جمعہ 26 جنوری 2018 11:20

قصور۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے جانوروں کی دودھ کی مقدارزیادہ کرنے اور اسے غذائیت سے بھرپوربنانے کیلئے چارہ جات کی فراہمی کے منصوبہ پر کام شروع کردیاہے ‘برسیم‘لوسرن اور چری کے بیج بناکرسیڈکارپوریشن اور نجی سطح پر فراہم کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ تین سال پر مشتمل ہے ‘ دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے چارہ جات بہت اہمیت کے حامل ہیں ان تیارکردہ چارجات سے جانوروں کے دودھ کی مقدارمیں اضافہ ہونے کیساتھ انکی غذائیت بھی بڑھ جائے گی ۔

ذرائع کیمطابق جانورپال حضرات میں شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے کہ وہ بہترین چارہ جات استعمال کریں ‘پنجاب زرعی صوبہ ہے یہاں پر ہرکسان نے جانور پال رکھے ہیں لیکن کسان ان جانوروں کیلئے معیاری چارہ جات فراہم نہیںکرتاجس سے دودھ کی مطلوبہ مقدارحاصل نہیں ہوتی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں