صحیح طریقہ سے سپرے نہ کرنے کی وجہ سے کرم کش ادویات کا 50 فیصد حصہ ضائع ہوجاتا ہے ، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 7 فروری 2018 11:11

قصور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ جدیدتحقیق کیمطابق ناقص سپرے مشینری اور صحیح طریقہ سے سپرے نہ کرنے کیوجہ سے کرم کش ادویات کا تقریباً 50 فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے جس سے نہ صرف کپاس یادوسری فصلوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتاہے بلکہ کیڑوںکی قوتِ مدافعت میں اضافہ کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک نظرجائزہ لیاجائے تو کپاس کی پیداواری لاگت کا 50 فیصد صرف کرم کش ادویات پر خرچ ہوتاہے جس کے نتیجے میں یہ بات اور بھی اہم ہوجاتی ہے کہ زہرپاشی صحیح آلات سے اورصحیح طریقوں سے کی جائے‘زہرپاشی کے آلات یعنی ہینڈ سپریئرز اور ٹریکٹربوم سپریئرزکااچھااورصحیح ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں