قصور ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول محمد امین زاہد کی غفلت

وزیر اعلیٰ کا پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کا خواب عملی شکل اختیار نہ کر سکا، طالبعلم بنیادی سہولیات سے محروم

جمعرات 8 فروری 2018 22:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پوائز ایلیمنٹری سکول رائو خانوالہ محمد امین زاہد کی غفلت وزیر اعلیٰ کا پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کا خواب عملی شکل اختیار نہ کر سکا طالبعلم بنیادی سہولیات سے محروم ۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رائوخانوالہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے لاکھوں روپے سالانہ نان سیلری بجٹ (NSB ) فنڈ ز جاری کئے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود سکول کے طالبعلموں کے لیے پینے کے صاف پانی کی سہولت موجود نہیں جس کی وجہ سے ننھے منے طالبعلم پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا نظر آرہے ہیں کیونکہ رائوخانوالہ اور گردو نواح میں زیر زمین پینے کا صاف پانی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے اس کے علاوہ کیمرے تو لگے ہوئے مگر وہ اچھی طرح کام نہیںکرتے محض دکھاوئے کے لیے لگا رکھے ہیںجبکہ سکول کا گارڈ بھی ہیڈ ماسٹر کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ادھر ادھر کے کاموں میں مشغول رہتا ہے جس کی وجہ سے معصوم طالبعلموں کی حفاظت دائو پر لگ چکی ہے اور کبھی بھی وقت نا خوشگوار واقع پیش آسکتا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہیڈ ماسٹر نے طلباء کی بریک بھی عرصہ دراز سے بند کر رکھی ہے اور بچوں کو مسلسل کلاس روم میں بیٹھنے پر مجبور کر رکھا ہے جس کی وجہ سے بچے ذہنی طور پر تھک جاتے ہیں اور اچھی طرح تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور مسلسل ایک جگہ پر کئی گھنٹے بیٹھے رہنے کی وجہ سے طالبعلم شدید ازیت میں مبتلاء ہیں بچوں کے والدین نے متعدد بار ہیڈ ماسٹر کو پینے کے صاف پانی اور بریک ٹائم کی سہولت فراہم کرنے کو عرض کیا مگر ہیڈ ماستر نے ہر دفعہ ان کی بات سنی ان سنی کر دی ہے جب اس سلسلے میں ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سکول ہذا میں تمام امور قواعد و ضوابط کے مطابق سر انجام دئیے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

طالبعلموں کے والدین اور سماجی شخصیات کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں