مدثر قتل کیس،مقتول کی والدہ کاجے آئی ٹی سے ملزمان کیخلاف کارروائی کامطالبہ

اتوار 11 فروری 2018 13:50

قصور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) قصورمدثر قتل کیس میں اہم پیش رفت‘جے آئی ٹی نے گزشتہ روز مقتول مدثرکی والدہ جمیلہ بی بی کو مدعیہ مقدمہ بنادیا‘مدعیہ مقدمہ نے جے آئی ٹی کے سامنے گزشتہ روز پیش ہوکر اپنا تفصیلی بیان جمع کروادیا وار مقدمہ مدعیہ جمیلہ بی بی سی پی اوآفس میں جے آئی ٹی ٹیم کے سامنے پیش ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کو دیئے گئے بیان میں جمیلہ بی بی نے ڈی ایس پی صدرسرکل مرزاعارف رشید‘ ایس ایچ او یونس ڈوگر‘ایس ایچ او ریاض عباس‘ ایس ایچ اوطارق بشیرچیمہ سمیت14/15کس نامعلوم پولیس اہلکاروں کو نامزدکردیا۔جمیلہ بی بی نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ ان ملزمان کے علاوہ اس کا کوئی اور ملزم نہ ہے‘مقدمہ مدعیہ جمیلہ بی بی نے 22A/22Bکی دائرکردہ رٹ سیشن کورٹ قصور سے واپس لے لی۔

مدعیہ جمیلہ بی بی نے جے آئی ٹی سے مکمل انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔جمیلہ بی بی نے جے آئی ٹی ٹیم سے ملزمان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔اس حوالے سے جمیلہ بی بی کاکہناتھا کہ نامزدکردہ ملزمان کے علاوہ ان کاکوئی اورملزم نہ ہے ‘ان ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں