ماہرین زراعت کی مولی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

منگل 17 جولائی 2018 11:10

قصور۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ نیچی جگہوں پر پانی زیادہ دیر جمع ہونے اور اونچی جگہوں پر کم پانی سے مولی کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے لہذاکاشتکار مولی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مولی کی 40دن والی قسم گرمی برداشت کرنے کے علاوہ 40 سے 55 دن کے دوران برداشت کے قابل ہوجاتی ہے‘ اگیتی مولی کی کاشت دریا ‘ نہریا راجباہ کے قریب زرخیزمیرازمینوں پر کریں تاکہ مولی کی جڑکی بڑھوتری زیادہ ہو اور اچھی کوالٹی کی فصل حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں