ایگزیکٹوا ٓفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد نواز،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگرکامختلف سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ

جمعہ 18 جنوری 2019 18:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ایگزیکٹوا ٓفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد نواز،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگرنے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا مریضوں ، انکے لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیااور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی، دوا کے نام کی بجائے اسالٹ لکھا جائے تاکہ ہسپتال میں دستیاب ادویات مریضوں کو فراہم کی جاسکیں۔ اے سی پتوکی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ڈاکٹر ز و طبی عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کیساتھ بہتر رویہ اختیار کیا جائے اور انہیں ہسپتال میں موجود ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں