قصور،گردونواح میں ڈکیتی ،چوری کی دو وارداتیں، ڈاکو لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ کر فرار

منگل 26 مارچ 2019 23:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتوں میں ڈاکووں نے لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

الہ آباد کے علاقہ قلعہ ناتھا سنگھ میں سات ڈاکووں نے محمود علی کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھرسے دو لاکھ کیرقم اور دو تولے طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے جبکہ تلونڈی میں چوروں نے ایک موبائل کمپنی کے ٹاور سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی چوبیس بیٹریاں چوری کرلیں ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں