قصور ونواح میں راہزنی ، چوری کی تین وارداتیں، شہریوں کوطلائی زیورات اورنقدی سے محروم کر دیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:29

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) قصور اورنواح میں راہزنی اور چوری کی تین وارداتوں میں شہریوں کو طلائی زیورات اورنقدی سے محروم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

قصور گارن کے گیٹ کے باہر کھڑی عمران نامی شہری کی موٹرسائیکل نا معلوم چور لے گئے اور بھسرپورہ قصور سے نا معلوم چور حاجی محمد حسین کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے ڈیڑ ھ تولہ طلائی زیور اوراڑتالیس ہزار کی رقم لے گئے جبکہ چھانگامانگا کے علاقہ سولہ نال کے قریب ڈالہ سوار ڈاکووں نے سبزی منڈی سبزی لیجاتے ہوئے محمدحسین کے ڈالہ سے تمام سبزی اپنے ڈالہ پر اسلحہ کے زور پر لوڈ کر لی اورلے گئے ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں