ریسکیو1122قصور کی جانب سے رضاکاروں کا عالمی دن منایاگیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:36

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) ریسکیو1122نی5 دسمبر کو رضاکاروں کا عالمی دن منایا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس، ریسکیو 1122 نے معاشرے میں رضاکاروں کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے 5 دسمبر کو عالمی رضاکاروں کا عالمی دن منایا۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد رضاکاروں کی خدمات کی پہچان بڑھانا اور امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس سلسلے میںقصور ایمرجنسی سروس نے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن میں ایک پروگرام منعقد کیا جس میںطلباء اساتذہ، ریسکیو برادری کے رضاکاروںاور میڈیا کے عملہ نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر فرزند علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر امدادی کارکنوں اور ریسکیو 1122 رضاکاروں کی ایسی ٹیم سے ملنا جو دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ رکھتے ہیںباعث فخر ہے اس موقع پررضاکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ بھی کیا جو انہوں نے ایمرجنسی سروس کے ٹرینرز سے سیکھا تھا ۔ رضاکاروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں اور تقریب کے دوران نئے رضاکاروں کو بھی داخلہ دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں