قصور، کھڈیاںکے علاقہ سے لاپتہ ہونے والا پندرہ سالہ لڑکا نارووال سے برآمد

پیر 20 جنوری 2020 22:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) کھڈیاںکے علاقہ سے لاپتہ ہونے والے 15سالہ لڑکے کونارووال سے برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قبر کوٹ کے رہائشی عنایت علی نے مورخہ17جنوری کو تھانہ کھڈیاںمیں مقدمہ درج کروایا کہ میرا 15سالہ بیٹا ثقلین گھر بتائے بغیر چلا گیا جسے اپنے طور پر تلاش کرتا رہا لیکن کوئی پتہ نہ چل سکا ، مجھے شک ہے نامعلوم ملزم نے میرے بیٹے کو اغواء کرلیا ہے ، جس پر تھانہ کھڈیاں پولیس نے فوری طور پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اورثقلین کی برآمدگی کیلئے ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہداہات پر اے ایس پی سٹی عبدالحنان کی زیر نگرانی، ایس ایچ او کھڈیاں محمد عاطف اور ایس ایچ او گنڈاسنگھ والا رب نواز و دیگر ملازمین پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں،پولیس نے ثقلین کی تلاش شروع کردی ،مغوی کی برآمد گی کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے گئے، سوشل میڈیا پر بچی کی تصویر وائرل کی ، اس کے بعد علاقے کا سرچ آپریشن کیا،گھر گھر تلاشی لی، ویران جگہوں اور کھیتوںکو چیک کیا گیا ، مختلف سکولوںکا وزٹ کیا گیا، عزیزواقارب اور اہل دیہہ سے پوچھ گچھ کی گئی اوربالآخر پولیس ٹیموں کی مسلسل محنت کے بعد ثقلین کونارووال سے برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ثقلین کو کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے بھاگا تھا۔ والدین نے بیٹے کی باحفاظت واپسی پرقصور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں