اسسٹنٹ کمشنر انعم زید کا سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ ، پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

اتوار 23 فروری 2020 17:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید کا اتوار کے روز صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ ، پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ سرفراز احمد ، سب انسپکٹر سبزی و پھل منڈی مہر فقیر حسین ،سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد شفیق انجم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر انعم زید نے سبزی و پھل منڈی دورہ کے موقع پر صفائی ستھرائی ، کسان پلیٹ فارم پر زمینداروں کو دی جانیوالی سہولیات ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوںاور معیار کا تفصیل کیساتھ جائزہ لیا اور نیلامی کے عمل کو چیک کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی میں آنیوالے خریداروں سے ریٹس کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت صارفین کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں