قصور،نواحی علاقہ گگٹر سہاری کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ ،پچاس سالہ موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گیا

پیر 30 مارچ 2020 20:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) نواحی علاقہ گگٹر سہاری کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے پچاس سالہ موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

کاہنہ کا رہائشی 50سالہ اختر حسین قریشی موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ جب وہ گگٹر سہاری پہنچا تو ڈاکووں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں گولی اختر حسین کی گردن پر لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکوموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ تھہ شیخم نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور منتقل کرکے نا معلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ڈی پی او قصور زائد نواز مروت نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں