قصور،ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کی ٹکر ،ایک شخص جاں بحق ،دوزخمی ہوگئے

منگل 31 مارچ 2020 20:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) نواحی علاقہ چاہ ڈھابہ کے قریب ڈالہ ،ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں ایک شخص جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق چالیس سالہ موٹرسائیکل سوار محمد ریاض موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ جب وہ چاہ ڈھابہ پہنچا تو ٹریکٹر ٹرالی کی ڈالہ سے ٹکر ہوگئی جبکہ ڈالہ کی ٹکر موٹرسائیکل کو لگ گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار محمد ریاض کی موت موقع پر ہی ہو گئی اور دو افراد زخمی ہوگئے جسے ریسکیو1122کی امدای ٹیم نے پھولنگر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس تھانہ صدر پھولنگر مصروف کاروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں