قصور،پولیس اہلکار کی شادی میں ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق، 3 خواتین زخمی

آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 23 نومبر 2020 17:38

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پولیس کانسٹیبل کی شادی میں ہوائی فائرنگ سے 10 سالہ بچی جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔پھول نگر کے نواحی گاں تارا گڑھ میں پولیس کانسٹیبل حسنین کی شادی کی تقریب میں 8 سے 10 افراد نے ہوائی فائرنگ کی جس سے شادی میں شریک 10 سالہ آمنہ گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

شادی میں ہوائی فائرنگ سے 3 خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں دولہے کا بھائی حسن اور کزن ذوالفقار شامل ہیں ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں