ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے گندم پیداواری مقابلہ جات 2020-21میں اوّل، دوم اور سوئم آنے والے کسانوں میں چیکس تقسیم کیے

پیداواری مقابلہ جات کے انعقاد سے کسانوں کی حوصلہ افزائی سمیت اُن کوریلیف فراہم کیاجارہاہے :ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل

ہفتہ 19 جون 2021 19:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) ) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے ضلع میں گندم پیداواری مقابلہ جات میںاول، دوم اور سوئم آنے والے کسانوں میں چیکس تقسیم کیے، تفصیلات کیمطابق ضلع بھر میں گندم پیداواری مقابلہ جات میں اوّل، دوم اور سوئم آنے آنے والے کسانوں میںڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے چیکس تقسیم کیے، تقریب کا انعقاد کا ڈی سی آفس میں کیا گیا، مقابلہ جات میں محمدعابد خاں (تحصیل پتوکی) نے اول، اعظم حسین (تحصیل پتوکی)نے دوسری جبکہ چوہدری ارشد علی (تحصیل کوٹ رادھاکشن )نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کاکہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، زرعی آلات پر سبسڈی، کسان کارڈ کی تقسیم اور پیداواری مقابلہ جات کے انعقاد سے کسانوں کی حوصلہ افزائی سمیت اُن کوریلیف فراہم کیاجارہاہے تاکہ ملکی زراعت جو کہ وطنِ عزیز میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اُس میں دن دُگنی رات چوگنی ترقی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں